کلرکہار(نامہ نگار) کلرکہار جس کو اللہ تعالی نے قدرتی حسن سے مالا مال کیا ہے کلرکہار جھیل سمیت اس کے آس پاس لگے باغات اس کے حسن کو چار چاند لگا دیتے ہیں اسی وجہ سے جھیل کے سامنے پہاڑوں پر حکومت نے تعمیر کرنے پر پابند ی لگار کھی ہے لیکن اس پابندی کے باوجود یہاں پر دھڑلے سے باغات کو کاٹ کر ان کی جگہ بلڈنگز تعمیر کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے یہاں کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور قدرتی حسن ماند پڑ رہا ہے سیاحوں کا کہنا ہے کہ اگر یہی حال رہا تو لاہور اور کلرکہار میں کوئی فرق نہیں رہے گا ۔اس وجہ سے سیاحوں میں کافی مایوسی پائی جا رہی ہے اور متعلقہ سرکاری افسران نے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ۔ لہذا نہوں نے اعلی افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔