اسلام آباد (خبر نگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ نے دفاع ختم نبوت کی تحریک کا آغاز کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس کیس میں ریویو پٹیشن بھی فائل کی تھی۔ مرکزی مسلم لیگ اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ ختم نبوت پر ہونے والا کوئی بھی حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سسٹم میں موجود قادیانی لابی کو خبردار کرتے ہیں کہ آئندہ ایسی کوئی بھی حرکت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ مرکزی مسلم لیگ کے تحت ملک بھر میں دفاع ختم نبوت سیمینارز اور ریلیاں منعقد ہوں گی، مرکزی مسلم لیگ اپنا مزید لائحہ عمل تفصیلی فیصلہ سامنے آنے کے بعد جاری کرے گی۔