راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کا اجلاس صدر شیخ محمد ناصر علی کی زیرصدارت منعقد ہوا ، جس میں سینئر عہدیداران انجم پرویز بھٹی، ملک ساجد محمود،معظم مغل،طارق راجبوت جرال، مرزا امجد جرال، محمد اختر راجہ،محمد حیدر جاوید، شیخ جاوید، چوہدری حمید،راجہ ارشد، عبدالرحمان،محمد ممتاز ملک ودیگر شریک ہوئے اجلاس میںمولانا محمد حسین چشتی،مولانا مفتی شعیب احمدعباسی، یاسر عرفات، نیاز احمد نقشبندی اور سلمان امجد نے بھی خصوصی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد ناصر علی اور مولانا محمد حسین چشتی نے کہا کہ قادیانیت بہت بڑا فتنہ ہے جب بھی یہ سر اٹھائے گاہم ختم نبوت کے پہریداروںکی حیثیت سے اس کا سر کچلیں گے ہماری جان ، مال، اولاد سب نبی آخر الزمانؐ پر قربان ہیں ۔عقیدہ ختم نبوت ؐ ہمارے ایمان کی اساس،اس کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا عید میلاد النبی ؐ جوش وخروش سے منانے کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کریں۔مولانا محمد حسین چشتی نے شمس آباد میٹرو سٹیشن کا نام تبدیل کرکے ختم نبو تؐ سٹیشن رکھوانے پر شیخ محمد ناصر علی کو مبارکباد دی۔