امیدوار چیرمین یو سی 35 ملک عادل حسن نے سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی

اسلام آباد (وقائع نگار )کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد امیدوار برائے چیرمین یو سی 35 جاوا حاجی ملک عادل حسن نے سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی۔ حاجی ملک عادل حسن نے اپنی رہائش گاہ جاوا میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جس کا مقصد تمام برادری اور علاقے کی عوام کو اعتماد میں لینا تھا۔ کارنر میٹنگ میں ملک برادری کی سرکردہ شخصیات سرپرست اعلیٰ ملک یعقوب اعوان، ملک شاہزیب عشرت، ملک اشتیاق حسین، ملک اظہر حسین، ملک وسیم، ملک فضل اکرام، ملک سلیم اختر، ملک نعیم اختر، حاجی محمود، ملک غلام سرور، اور ملک غضنفر حسین نے خصوصی شرکت کی۔ کارنر میٹنگ میں ملک برادری اور اہل علاقہ ملک فیصل جاوید، ملک ماجد، ملک غفار، ملک نیاز، ملک احسان، ملک امجد حسین، ملک غلام حسین، حاجی ملک حفیظ، ملک شہزاد، ملک کامران، ملک ضعفران، ملک عمران، حاجی ملک اسحاق، حاجی ملک وقاص، چوہدری اعجاز ا?ف سراں، چوہدری حمیدآف ہمک، چوہدری انور،ملک عباس، ملک وحید، ملک اعجاز، ملک ایاز، ملک محمد علی، ملک محسن، محمد سعد، محمد خرم، ملک پرویز، ملک انتظار، ملک سہیل، ملک واسع، ملک غلام سرور، ملک شاہین، ملک افتخار، ملک شاہد ، ملک انیس آف جاوا ، ملک عمیر، ملک متین، ملک الطاف، ملک سہیل، ملک سلمان، ملک ظفر، اسلام خان، ملک عامر ملک فیضان، سردار خان، ملک ارسلان، کونسلر راجہ شیراز، ملک کاشف، ملک ارشد، راجہ واجد آف سراں، خالد خان آف ماڈل ٹاؤن اور چوہدری ناصر آف سراں سمیت علاقہ عمائدین اور ملک برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور حاجی ملک عادل پر پورے اعتماد کا اظہار کیا،ملک ظفر نے اپنے پورے خاندان سمیت حاجی ملک عادل کی حمایت کا اعلان کیا اور دعائے خیر کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن