راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)حکومت فوری طور پر ان تنظیموں اور یونینوں پر پابندی عائد کرے جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں کوئی رجسٹریشن نہیں اداروں کی خرابی میں ان کا بھی ایک رول ہے نام نہاد ایسوسی ایشن اور نام نہاد یونین اور نام نہاد لیڈروں کو جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار ریلوے ورکر یونین تارا نشان اوپن لائن کے مرکزی چیف ارگنائزر غلام نبی بروہی مرکزی سینئر نائب صدر جنید عوان ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر محمود بھٹی اور سیکرٹری انفارمیشن مبارک حسین نے راولپنڈی ڈویژن کی نامزد عہدے داروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن میں صدر طاہر محمود بھٹی جرنل سیکرٹری مبارک حسین ارگنائزر ذوالفقار خان ڈویژنل چیئرمین جمیل راجہ سینیئر وائس چیئرمین طارق حسین ڈپٹی سیکرٹری شیخ نعیم ڈپٹی ارگنائزر شرافت حسین نائب صدر طارق یعقوب میڈیا کوارڈینیٹر فقیر کاظمی جائنٹ سیکرٹری شوق رضا ناصر خان نور محمد چوہدری شبیر محمد عثمان عابد شاہ مشتاق خان فہد احمد اسامہ شیخ بابر لطیف شبیر احمد وحید شاہ طارق محمود توصیف احمد شامل ہیں۔
نام نہاد ایسوسی ایشنز، تنظیموں اور یونینز پر پابندی عائد کی جائے،غلام نبی بروہی
Aug 23, 2024