راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پرآر ڈی اے کے انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) ونگ نے کامیابی کے ساتھ متعلقہ افسران کے لیے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ ترجمان آر ڈی اے کے مطابق یہ ای فائلنگ اور آفس آٹومیشن سسٹم سیشن آر ڈی اے کی کارکردگی، شفافیت اور پبلک ڈلیوری کو بڑھانے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا آر ڈی اے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہونے والے تربیتی سیشن کو مثر اور جامع انداز میں تیار کیا گیا تا کہ افسران اور دیگر سٹاف کو جدید تقاضوں سے روشناس کیا جا سکے ٹریننگ ورکشاپ آر ڈی اے کے ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدامات میں ایک اہم قدم ہے جس سے فائلنگ کے عمل کو ہموار ہوگا اور کاغذی کارروائی میں کمی آئے گی اور مجموعی طور پر ورک فلو کے انتظام کو بہتر بنائے گا ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے اس اقدام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آفس آٹومیشن سسٹم پر عملدرآمد سے نہ صرف ہماری اندرونی کارکردگی میں اضافہ ہوگا بلکہ عوام کو ہماری خدمات کی فراہمی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ ورکشاپ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے کہ ہمارے سٹاف کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر ہوگی۔ تربیتی سیشن میں شرکا کے سامنے EFOAS کا جامع جائزہ پیش کیا جس میں اہم موضوعات جیسے الیکٹرانک دستاویز کا انتظام، آٹو ورک فلو، اور فائل سٹیٹس کی ریئل ٹائم ٹریکنگ پر مکمل بریفنگ دی گئی۔ ورکشاپ کے شرکا نے ٹریننگ سیشن کو بھرپور سراہا اور EFOAS کے حوالے سے ٹریننگ پر عملدر آمد یقینی بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ترجمان آر ڈی اے کا کہنا ہے کہ آر ڈی اے اسی طرح کے تربیتی سیشنز کی پیشکش جاری رکھے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے تا کہ محکمہ نئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ رہے۔راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی بہتری کے لیے پرعزم ہے تا کہ عوامی خدمات اچھے طریقے سے سرانجام دی جا سکیں ، امید ہے کی EFOAS کے کامیاب نفاذ سے محکمے کے انتظامی کاموں معیار بہتر ہوگا۔
ای فائلنگ اور آفس آٹومیشن سسٹم سے آر ڈی اے کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی،ترجمان
Aug 23, 2024