راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جنیاکی ریسٹورنٹ، رینچرزریسٹورنٹ، کوئٹہ ہوٹل کمیٹی چوک، بابا جی فوڈز، جہانگیر فیکٹری پیرودھائی سمیت دیگر بڑی برینڈز سربمہر،لاکھوں روپے جرمانہ عائد کر دیا گیاڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے ڈینگی کے معاملے پر کمر کس لی، ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی طرف سے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر زنیرہ آفتاب نے کہاکہ قانون سب کے لئے برابر، عوام کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نیکہاکہ حکومت کب تک لوگوں کے گھروں کو صاف کرتی رہے گی۔ شہریوں کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے روک تھام اور اس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس موذی مرض سے بچا جاسکتا ہے