راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں کی بزنس کمیونٹی نے میاں پرویز اسلم گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا اور کہا کہ اگر اس ملک کی اکانومی کو چلانا ہے تو پاکستان کی انڈسٹری اور بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔بزنس کمیونٹی کی مشاورت کے بنا کوئی پالیسی کامیاب نہیں سکتی۔موجودہ حکومت کو زمینی حقائق کو سمجھنا ہوگا،جنھیں مد نظر رکھتے ہوئے بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے پالیسی تشکیل دینا ہوگی،تبھی معاشی مشکلات حل ہوں گی۔چیمبر کی موجودہ قیادت کی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا،میاں پرویز اسلم گروپ بزنس کمیونٹی کا حقیقی ترجمان ہے۔جمعرات کے روز راولپنڈی ریسٹورینٹس کیٹررز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ممتاز احمد کے زیر انتظام راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر میاں پرویز اسلم(مرحوم)کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ہر دو سال بعد راولپنڈی چیمبر کے ہونے والے الیکشن میں میاں اسلم پرویز گروپ کی کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا،جس میں سابق صدر میاں پرویز اسلم کے صاحبزادہ و سابق صدر راولپنڈی چیمبر میاں ہمایوں پرویز ،راولپنڈی چیمبر کے گروپ لیڈر سہیل الطاف،صدر ثاقب رفیق، راولپنڈی ریسٹورینٹس کیٹررز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد فاروق چوہدری،فنانس سیکریٹری شیخ منیر ،راولپنڈی چیمبر کے سابق صدور ڈاکٹر حسن سروش اکرم،محمد ناصر مرزا، راجہ عامر،راولپنڈی چیمبر کے سینئیر نائب صدر حمزہ سروش،ممبرز ایگزیکٹو کمیٹی،سمیرا حمید،فرزانہ سیف، فرحانہ نعمان،رضوانہ خلیل،ارم حبیب،سمیت کمرشل مارکیٹ اور گردو نواح کی بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔تقریب میں شریک چیمبرز کے سابق و موجودہ صدور ممبران،اور تاجر تنظیموں نے میاں اسلم پرویز گروپ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حمایت کا اعلان کر دیا۔