راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ میچ کے دوسرے روز راولپنڈی پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیاایس ایس پی آپریشنز نے پوائنٹ وائز ڈیوٹی کو چیک کیا اور افسران کو ہدایات دیں راولپنڈی پولیس کے 4500 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی و ٹریفک فرائض سر انجام دے رہے ہیں، تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی کو چیک اور بریف کر رہے ہیں،راولپنڈی پولیس کرکٹ میچز کی بہترین سیکورٹی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھاکہ پاک، بنگلہ دیش کرکٹ میچز کے دوران موثر اور فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔