ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن تابندہ سلیم کی روضہ مولا علی اور امام حسین  پر حاضری  

Aug 23, 2024

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر انفار میشن معروف کالم نگار و مصنفہ تابندہ سلیم نے کربلا معلی میں روضہ امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ اسلام اور روضہ  مولا علی علیہ السلام پر حاضری  دی،انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان معرکہ تھا امام عا لی مقام حضرت امام حسین علیہ اسلام نے دین کی سربلندی کے لیے لازول قربانی پیش کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ عوام کو بیدار تو ہو لینے دو ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسین انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ مسلم امہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور آپس میں تفرقے میں نہ پڑیں۔ اسی طرح اسلام دشمن قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملایا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں