تحصیل آفس راولپنڈی میں ریونیو افسران کی عدم موجودگی ، سائلین کومشکلات 

Aug 23, 2024

راولپنڈی(محبوب صابر /جنرل رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی وقار حسن چیمہ کی ہدایات کے با جود تحصیل آفس راولپنڈی میں ریونیو افسران کی عدم موجودگی کے باعث سائلین مشکلات کا شکار ہو گئے جن کا عملہ دفتری امور نمٹانے لگا،  راولپنڈی میں وقت 2 تحصیلدار اور4 نائب تحصیلدار تعینات ہیں جن میں تحصیلدار ظفر عباس، اور بابر اسلام ہیں جبکہ ایک تحصیلدار کا تبادلہ ہو چکا ہے اس کے علاوہ نائب تحصیلدار ثاقب ریحان، مرزا منصور اور دو خواتین نائب تحصیلدار تعینات ہیں جو تحصیل آفس میں بہت کم آ تے ہیں، جب ریونیو علی کچہری منعقد ہوتی تھی تو تمام ریونیو افسران موجود ہوتے ہیں لیکن اب کوئی ایک ریونیو افسر دن کے اوقات میں آجاتا ہے لیکن معمول کے مطابق نہیں سائلین ان کو ڈھونڈتے رہتے ہیں جن کا عملہ سائلین کو کہتا ہے وہ دفتری میٹنگ میں ہیں، سائلین کا کہنا ہے کہ یہ لوگ صرف اس وقت نظر آتے ہیں جب کسی بڑے آفیسر کا تحصیل میں دورہ ہو عملہ جن دفتری امور نمٹاتا ہے  جو سائلین کو کسی اور دن آنے کا مشورہ دیتا ہے،سائلین کا کہنا تھا کہ ہم لوگ دور دراز  علاقوں سے اپنے مسائل کے حوالے تحصیل آفس آتے ہیں لیکن ریو نیو افسران نہ ہونے سے مسائل حل نہیں ہوتے، ہماری کمشنر  اور ڈی سی سے اپیل ہے کہ وہ اس صورت حال کا نوٹس لیں۔

مزیدخبریں