ہولی فیملی ہسپتال میں ایمرجنسی سمیت دیگر شعبے فعال کردئیے گئے،ایم ایس ڈاکٹر اعجاز بٹ

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں ایمرجنسی سمیت دیگر شعبوں کو فعال کردیاگیا، ایمر جنسی، شعبہ حادثات، بچوں اور گائنی کے شعبوں میں مریضوں کا چیک اپ کیا جانے لگا ہے، 1500کے قریب ایمرجنسی اور2200کے قریب او پی ڈی میں مریضوں کا چیک اپ اور مختلف قسم کے ٹیسٹ کئے  جانے لگے ہیں، ہولی فیملی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز بٹ اورمیڈیکل سپیشلٹ ماہر امراض متعدی بیماریاں ڈاکٹر محمد مجیب خان نے بتایا کہ ہولی فیملی ہسپتال تزئین و آرائش اور مرمت کے بعد فعال ہو چکا ہے، اوپی ڈی میں مریضوں کا رش لگا رہتا ہے جہاں پر ڈاکٹر اور سٹاف ان کے چیک اپ میں مصروف رہتا ہے  2000سے2200کے قریب روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کو چیک کیا جا تا ہے گائنی اور بچوں کے وارڈ وں میں بھی الگ سے ماہر ڈاکٹر ز موجود ہوتے ہیں ۔ شعبہ حادثات اور ایمر جنسی میں بھی روزانہ 1200سے1500کے قریب مریض آ تے ہیں جن کو چیک کیا جاتا ہے، ڈاکٹر محمد مجیب خان نے بتایا کہ ہولی فیملی ہسپتال میں متعدی امراض جو مختلف وائرس سے پھیلتی ہیں کیلئے الگ الگ وارڈز ہیں، ڈینگی ، منکی پوکس کے بھی الگ وارڈ قائم ہے، منکی پوکس وائرس چکن پوکس، سمال پوکس اور خشکی بیماریوں سے ملتا جلتا وائرس ہے، اسکی علامات میں نزلہ زکام،گلے میں درد گلہ خراب اور تیز بخار ہے اور ہاں اگر جسم کے حصے سرخ ہو جائیں ان پر خارش ہو اور دانے یا چھالے پڑجائیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن