اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بلوچستان کے مستحق افرادکیلئے امید کی کرن ہے بلوچستان کی احساس محرومی اور پسماندگی کے پیش نظر دوردراز علاقوں تک رسائی کیلئے پائلٹ پراجیکٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے یہ بات انہوں نے دورہ حب کے موقع پر بلوچستان میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے لیڈا کانفرنس ہال میں اجلاس کی صدارت کے دوران اپنے خطاب میں کہی۔اجلاس میں وزیر اعلی کے کوآرڈینیٹر برائیانڈسٹریز میر علی حسن زہری ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی اسلام آباد نوید اکبر ڈائریکٹر ساوتھ زون منیر ساسولی سندھ بلوچستان کے ڈی جیز ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ سمیت انتظامی افسران شریک ہوئیڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی اسلام آباد نوید اکبر نے انہیں بریفنگ میں بتایا کہ بلوچستان کے 43 تحصیل اور158ذیلی تحصیلوں میں بی آئی ایس پی کے مراکز آپریشنل ہیں۔بلوچستان میں دوملین مستحقین بینظیر انکم سپورٹ سے مستفیدہورہیہیں چیئرپرسن کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ بلوچستان میں 20ارب روپے مستحقین میں مختلف پروگرامز کے تحت تقسیم کئے جارہے ہیں جن میں وسیلہ تعلیم بینظیر کفالت پروگرام بینظیر نشوونماپروگرام سمیت دیگر فلاحی پروگرامز شامل ہیں سینیٹر روبینہ خالد کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے دوردراز علاقوں میں انٹرنیٹ رسائی نہ ہونے سے مستحقین پروگرام سے مستفید نہیں ہوپارہے ہیں ۔ اس مقصد کیلئے سٹیلائٹ وین کی ضرورت محسوس کی گء ۔ بی آئی ایس پی پروگرام کے لئے 25 سٹیلا ئٹ وینز میں سے 18 گاڑیاں موجود ہیں جو اٹھارہ اضلاع میں کام کررہی ہیں۔ اس موقع پر ڈی جی بی آء ایس ہی نے بریفنگ میں بتایا کہ بلوچستان کے دوردراز علاقوں خاص طور سے ماشکیلل دریجی کنراج جیسے پہاڑی علاقوں میں کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکییٹ اور فارم ب اجرا نہ ہونے سے مستحقین کی اکثریت کو پروگرام سے مستفید ہونے میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں چیئرپرسن بی آء ایس پی سینیٹر روبینہ خالدنے کہا کہ ہیومین ریسورس کی کمی پوراکرنے اوردوردراز علاقوں میں غربت کی زندگی گزارنے والے لوگوں کی سہولت کیلئے سٹیلائٹ موبائل وین فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ چیِیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر تمام افسران کوہدایات جاری کرچکے ہیں بی آء ایس پی پروگرام کے مستحقین کو امدادی قسط کی ادائیگی کو ہرممکن آسان بنایا جائے انہوں نے کہا کہ مستحقین کے بنک اکاونٹ کھولنے اے ٹی ایم کارڈاجراء ااور بروقت ادائیگی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں صدرمملکت آصف زرداری گورنر اسٹیٹ بنک کو احکامات جاری کرچکے ہیں سینیٹر روبینہ خالدنے کہا کہ بی آئی ایس پی میں شفافیت اورگڈگورننس یقینی بنانے کیلئے حکومت کوشاں ہے بی آء ایس پی کے بلوچستان میں زون بڑھا کر سات زون قائم کرنے جارہے ہیں۔