اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدم دستیابی کے باعث ان کی عدالت کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی۔گذشتہ روز چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت میں اڈیالہ جیل میں بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کیلئے جوڈیشل اکٹیویزم پینل کی درخواست اور نیب ترمیمی آرڈیننس میں ریمانڈ کی مدت14 سے بڑھا کر 40 روز کرنے کے خلاف درخواست کے علاوہ دیگر کیسز کی سماعت ہوناتھی لیکن طبیعت ناسازی کے باعث چیف جسٹس عامر فاروق دستیاب نہ ہوسکے اور کازلسٹ منسوخی کردیے جانے پرکیسز کی سماعت نہ ہوسکی۔