اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے صحافی نعیم احمد یاسین کی بازیابی کیلئے دائر درخواست میں پولیس سمیت تمام فریقین کو جواب کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئیآئندہ سماعت پر مغوی کو عدالت پیش کرنے کی ہدایت کردی۔گذشتہ روزنعیم احمد کی اہلیہ سحرش بہرام کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواستگزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ نعیم احمد یاسین ایک صحافی ہے اور لاپتہ ہے،وکیل درخواست گزارہمارے پاس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ہیں جو عدالت دیکھ سکتی ہے،استدعا ہے کہ عدالت مغوی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے،عدالت نیمغوی کوبازیاب کروا کر منگل کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت منگل 27 اگست تک ملتوی کردی۔