سانحہ کچہ ماچھکہ : پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی، اہلکاروں پر حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک

سانحہ کچہ ماچھکہ پر پنجاب پولیس کی کارروائی میں اہلکاروں پر حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک کردیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رات گئے جاری پولیس آپریشن میں کچہ ایریا کا خطرناک ڈاکو کیفر کردار کو پہنچا۔ ہلاک ملزم گزشتہ روز پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کے مرکزی ملزمان میں شامل تھا۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی کارروائی میں ہلاک ڈاکو کے دو ساتھی ڈاکو نصیر اور گدی کوش عرف مینا شدید زخمی ہوئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ڈاکوں نے پولیس پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 11 اہلکار شہید ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن