موٹروے پر کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد

 بھلوال کے قریب موٹروے پر کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ ڈرائیور نیم بے ہوشی کی حالت میں ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بھلوال کے قریب کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ ثمر، 55 سالہ رومیلہ، 30 سالہ مہر اور 6 سالہ بچہ عون علی کے نام سے ہوئی ہے۔کار ڈرائیور عمر قاسم کو بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو1122 نے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ بدقسمت فیملی میکلوڈ روڈ لاہور کی رہائشی ہے، جو کار نمبر ایل ای ایف 7339 پر لاہور سے اسلام آباد جارہی تھی جبکہ لاشوں کو ٹی ایچ کیو  ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو  کے مطابق موٹر وے پر کار سوار فیملی کے چاروں افراد کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ کار سوار 4 افراد کی پر اسرار ہلاکت زہر دینا یا زہر یلا کھانہ کھانا قیاس کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن