پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلا ف درخواست، صوبائی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری،جواب طلب

Aug 23, 2024 | 12:32

 لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف دائر متفرق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جسٹس شکیل احمد نے شہری ناجی اللہ کی درخواست پر سماعت کی۔شہری نے موقف اپنایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کیا، حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کا غیر قانونی نفاذ کردیا گیا۔درخواست گزار کے مطابق دفعہ 144 سے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن کو معطل کرے۔واضح رہے کہ 21 اگست کو حکومت پنجاب نے صوبے میں تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پنجاب بھر میں جلسے جلوسوں، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد کردی تھی۔

مزیدخبریں