صادق آباد کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکووں کے پولیس وین پر حملے کے بعد پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیا،بشیر شر گزشتہ روز پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کے مرکزی ملزمان میں شامل تھا،انسپکٹر جنرل پنجاب نے بتایا کہ ڈاکو بشیر شر کے دو ساتھی ڈاکو نصیر اور گدی کوش عرف مینا شدید زخمی ہوگئے ہیں، واقعہ میں ملوث ڈاکوو¿ں کے قلع قمع کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ بزدلانہ کارروائیاں ملک و قوم کی حفاظت میں جانیں قربان کرنے والی پولیس فورس کا مورال پست نہیں کر سکتیں۔ کچہ کے ڈاکووں کے خلاف پولیس آپریشن بھرپور طاقت سے جاری رہے گا اور جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈاکووں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر چھپ کر بزدلانہ حملہ کیا۔ پنجاب پولیس کا مورال بلند ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پنجاب پولیس کی دیگر اعلیٰ قیادت کے ہمراہ کچہ ماچھکہ میں جائے وقوعہ اور پولیس کیمپوں کا دورہ کریں گے۔آئی جی پنجاب کچہ ماچھکہ سانحہ کے ہسپتال میں زیر علاج زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کریں گے اور سینئر پولیس افسران سانحہ کچہ ماچھکہ کے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزرحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر ڈاکووں کے حملے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکووں نے کچے کے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملہ کیاتھا۔دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔ ڈاکووں نے راکٹ لانچروں سے پولیس پر حملہ کردیا گیا تھا۔ پنجاب پولیس کے مطابق ڈاکووں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے تھے جب کہ 5 لاپتہ تھے جن کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ ڈاکووں کے حملے میں 6 زخمی اہلکار ہسپتال میں زیر علاج تھے۔حملے کے بعد رحیم یار خان پولیس نے بھاری نفری علاقے میں طلب کرلی گئی تھی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچے کے علاقے میں پولیس کی 2 گاڑیاں ہفتہ وار ڈیوٹی سے واپس آرہی تھیں، ایک گاڑی خراب ہوئی، جس پر اچانک راکٹ لانچرز سےحملہ ہوا۔ ڈی پی اورحیم یار خان جائے وقوعہ پرپہنچ گئے تھے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس گاڑیوں پر ڈاکووں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا تھا
صادق آباد، پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی میں پولیس وین پرحملے میں ملوث مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک
Aug 23, 2024 | 12:42