بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت زمان پارک کے باہر پولیس افسران پر تشدد کے مقدمے میں شیخ امتیازمحمود کو گرفتار کر لیا گیا۔جمعہ کو شیخ امتیاز کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی ۔تفتیشی افسر کی جانب سے کہا گیا کہ ملزم شیخ امتیازمحمود سے ڈنڈا برآمد کرنا ہے جس کے لیے ملزم کا پولی گرامیٹکٹ ٹیسٹ کرایا ہے۔ ملزم کے وکیل کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی گئی ،ا نہوںنے کہا کہ پولیس نے اس پرانے مقدمہ میں مطلوب ہونے کا ایک سال تک ذکر نہیں کیاتھا جبکہ شیخ امتیاز کو گزشتہ روز ہی پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے گرفتار کیاگیا ۔وکیل نے کہا کہ انہیں اب جھوٹے مقدمہ میں ڈال دیا گیاہے تاہم انہیں اس مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
گرفتار پی ٹی آ ئی رہنما شیخ امتیاز محمود کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
Aug 23, 2024 | 13:02