سعودی عرب میں پہلی بار "ثقافتی فنڈنگ" متعارف کرا دی گئی

Aug 23, 2024 | 13:13

سعودی عرب میں ثقافتی فنڈ کی جانب سے "ثقافتی فنڈنگ" کے نام سے ایک پروڈکٹ پیش کیا گیا ہے۔ یہ مملکت میں اپنی نوعیت کی پہلی فنڈنگ ہے۔ اس کا مقصد 16 ثقافتی سیکٹروں کے منصوبوں اور اداروں کے لیے فنڈ فراہم کرنا ہے۔ اس طرح ثقافتی سیکٹر مجموعی مقامی پیداوار اور قومی معیشت کی ترقی میں اپن کردار مضبوط بنا سکے گا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ "ثقافتی فنڈنگ" کو اس طرح سے ترتیب دیا گیا ہے کہ وہ ثقافتی منصوبوں کی نمو کے سلسلے میں آسان مالیاتی حل فراہم کر سکے۔ ایسے طریقہ کار کے ساتھ جو منافع میں اضافہ کرے۔ یہ پروگرام چھوٹے اور درمیانے درجے کے ثقافتی اداروں کو مالی امداد فراہم کرے گا تا کہ وہ اپنے کام کا آغاز کر سکیں اور ترقی کر سکیں۔ثقافتی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو ماجد الحقیل کا کہنا ہے کہ "ثقافتی فنڈنگ ہماری کوششوں کا ایک نیا مرحلہ ہے جس کا مقصد ثقافتی سیکٹر کو خود مختار بنانا ہے۔ اس سلسلے میں مقامی بینکوں کی شکل میں اپنے شراکت داروں کے تعاون سے فنڈنگ کا حل پیش کیا جائے گا"۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اس فنڈ کی سرگرمیوں کے قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔اس سے قبل ثقافتی فنڈ نے مقامی بینکوں کے ساتھ 5 سمجھوتوں پر دستخط کیے تھے۔ ان سمجھوتوں کا مقصد مملکت میں ثقافتی سیکٹر کے تمام اداروں کے لیے مالیاتی حل پیش کرنا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں ثقافتی فنڈ کا قیام 2021 میں عمل میں آیا۔ انتظامی طور پر اسے قومی ترقیاتی فنڈ سے مربوط کیا گیا۔ اس فنڈ کے قیام کا مقصد ثقافتی سیکٹر کی ترقی، ثقافتی سرگرمیوں میں سرمایہ کاری میں سہولت کاری اور اس سیکٹر کے منافع میں اضافہ ہے

مزیدخبریں