سندھ ہائی کورٹ میں توہینِ الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی درخواست پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔اسد عمر کے وکیل انور منصور ایڈووکیٹ غیر حاضر رہے جبکہ وکیل الیکشن کمیشن اور دیگر سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔انور منصور ایڈووکیٹ کی غیر حاضری پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے توہینِ عدالت کا نوٹس جاری ہونے پر اسد عمر نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اسد عمر کے خلاف کارروائی سے روک رکھا ہے۔
توہینِ الیکشن کمیشن کیس کے نوٹس کیخلاف اسد عمر کی درخواست پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی
Aug 23, 2024 | 13:28