سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کی شناخت کا اعلان

Aug 23, 2024 | 13:33

سعودی عرب میں جنرل اینٹرٹینمنٹ اتھارٹی(GEA) کے چیئرمین تركی آل الشيخ نے مملکت کے 94 ویں وقومی دن کی شناخت کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ دن ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ رواں سال قومی دن "ہم خواب دیکھتے ہیں اور پورے کرتے ہیں" کے تحت منایا جائے گا۔

گذشتہ برس سامنے آنے والی اس شناخت میں اُن بڑے اور ضخیم منصوبوں کو نمایاں کیا جاتا ہے جو سعودی ویژن 2030 پروگرام کا حصہ شمار ہوتے ہیں۔جنرل اینٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے تمام سرکاری اور نجی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ 94 ویں قومی دن کے موقع پر منظور شدہ شناخت کا استعمال کریں۔ اس شناخت کے حوالے سے خصوصی کتابچہ اس لنکhttps://nd.gea.gov.sa/ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ یہ اس شناخت کے حوالے سے خصوصی ہدایات اور مختلف ایپلی کیشنوں کے ذریعے اس کے استعمال کے طریقہ کار پر مشتمل ہے۔ ان کے علاوہ قومی دن کے حوالے سے سرگرمیوں، خبروں اور تصاویر سے متعلق تمام معلومات یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

مزیدخبریں