پاکستان کے سینیئر سفارتکار رضوان سعید شیخ نے بطور پاکستانی امریکہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ انہوں مسعود احمد خان کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے۔ مسعود احمد خان ماہ مارچ میں بطور سفیر اپنی مدت سفارت مکمل کر کے آجکل توسیع پر تھے
رضوان سعید خان امریکہ میں بطور سفیر اپنی تعیناتی سے پہلے پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ وہ اس سے قبل او آئی سی میں مختلف پوزیشنوں پر اہم ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ہیں۔ اس وجہ سے ان کی شہرت مشرق وسطیٰ کے امور کے ایک ماہر سفارت کار کی ہے۔ان کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی باضابطہ تصدیق واشنگٹن میں پاکستان کے سفارت خانے نے جمعرات کے روز ایک پریس نوٹ میں کی ہے وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، معاشی معاہدات کے فروغ اور پاکستانی کیمونٹی کے مسائل کے خلا کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
رضوان سعید شیخ 20 سال سے زائد کا سفارتی تجربہ رکھتے ہیں۔اس لیے امریکہ میں اپنی تعیناتی سے پہلے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ پاکستان کے طور پر فرائض کی انجام دہی کر رہے تھے۔ان کے ذمہ مشرق وسطیٰ کے امور، اوور سیز پاکستانی، اور پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری کے لیے اپنی کوششون کو بروئے کار لانا تھا۔بتایا گیا ہے کہ انہوں نے او آئی سی میں ایک غیر جانبدار مگر مستقل انسانی حقوق کمیشن میں خدمات انجام دینے کےعلاوہ او آئی سی کے ترجمان کے طور پر بھی کام کیا ہے۔پاکستانی سفارت خانے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ پاک امریکہ تعلقات کی ہمہ جہت ترقی و پیش رفت کے لیے کام کریں گے۔ دو طرفہ تعاون کے فروغ کے علاوہ معاشی اور عوامی سطحوں پر روابط کے فروغ کے لیے خدمات انجام دیں گے۔ماہ مارچ میں سفیر پاکستان مسعود احمد خان کی مدت سفارت مکمل ہونے کے بعد نئے سفیر کے لیے آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری، اور اقوام متحدہ میں سابق پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا نام بھی زیر غور رہا تاہم مشرق وسطیٰ کے ماہر سفارتکار رضوان سعید شیخ کو امریکہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا