ایران ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 28 پاکستانی زائرین کی میتیں آج سکھر لائی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق کمشنر سکھر فیاض عباسی کا کہنا ہے کہ میتیں سی ون تھرٹی کے ذریعے سکھر ایئرپورٹ لائی جائیں گی، حادثے کے 15زخمیوں کو بھی میتوں کے ساتھ سکھر لایا جائے گا، میتوں اور زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کیا جائے گا۔جاں بحق زائرین میں سے 10 کا تعلق لاڑکانہ، 3 کا قمبر شہداد کوٹ، 6 کا کشمور کندھ کوٹ، 2 جامشورو، ایک کا دادو، 4 کا خیرپور اور 2کا کراچی سے ہے۔کمشنر سکھر کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں کاشف علی، حبیب اللہ سومرو، وفا عباس، جاوید، آفاق احمد، عمران کلہوڑو، سلمیٰ بیگم، مصطفیٰ، محسن علی، اور زاہد سومرو کا تعلق لاڑکانہ سے ہے، منتظر مہدی، نسیم اختر اور رحمت خاتون کا تعلق قمبر شہداد کوٹ سے ہے۔اس کے علاوہ سعدیہ آزاد، کائنات، سیرت عباس، رستم علی، کریماں خاتون اور ریما جمیل کندھ کوٹ کشمور کے مکین تھے، نور محمد کھوسو اور پروین خاتون کا تعلق جامشورو اور ظہیر عباس کا تعلق دادو سے ہے، آصف علی، رخسانہ پروین، اعجاز علی اور محمد بخش خیرپور کے رہاشی تھے جبکہ زرمینہ اقبال اور جمشید اقبال کا تعلق کراچی سے ہے۔واضح رہے کہ لاڑکانہ سے زائرین کو ایران لے جانے والی بس دو روز قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 35 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
ایران ٹریفک حادثے میں جاں بحق زائرین کی میتیں آج سکھر لائی جائیں گی
Aug 23, 2024 | 14:35