پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی نے کل بھاری دل سے کل کا جلسہ ملتوی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ایک سال میں بانی پی ٹی آئی کا ضیاع کیا گیا، یہ سال قوم کا ضائع ہوا سیاسی لیڈر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، لیڈر قوم کی امید ہوتا ہے ،بانی پی ٹی آئی نے کل بھاری دل سے جلسہ ملتوی کیا، جلسہ ختم نہیں کیا بانی پی ٹی آئی نہیں چاہتے تھے کوئی انتشار ہو۔ انہوں نے کہا ختم نبوت کا معاملہ ہمارے دل کے قریب ہے ،میں نے اور صاحبزادہ حامد رضا نے قومی اسمبلی کے فلور پر ختم نبوت کے معاملے کو اٹھایا تھا ،حکومت نے آخری وقت میں گھبرا کر ہمارا این او سی منسوخ کیا ،بانی پی ٹی آئی نے لیڈر کے طور پر کل فیصلہ کیا، کور کمیٹی میں یہ بات ڈسکس ہوئی کل پورے پنجاب سے لوگوں نے اسلام آباد پہنچنا تھا، کارکنان بچوں سے زیادہ عزیز ہیں ،بانی پی ٹی آئی نے کل ریاست کو ایک اور موقع دیا کہ ہوش کے ناخن لیں 8 ستمبر کے جلسے کا این او سی جاری کر دیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی دینے کا کہا ہے ۔ علی محمد خان نے بتایا بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 8 ستمبر کے جلسے میں کوئی بھی رکاوٹ ڈالے گا وہ خود ذمہ دار ہو گا ،بانی پی ٹی آئی نے کہا ایک سال میں قرآن پاک کو تفصیل کے ساتھ پڑھا ہے میں نے کبھی اپنے وکلاء سے نہیں پوچھا میں کب نکلوں گا ایمان والا بندہ اللہ پاک سے توقع رکھا ہے، عزت اور رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے بانی پی ٹی آئی نے کہا جلد اچھے دن آئیں گے، انتشار سے کل ہم نے ملک کو بچایا بانی پی ٹی آئی نے کہا 9 مئی کی فوٹیجز لائیں سب سامنے آ جائے گا ۔ ان کا مزید کہناتھا ہم 9 مئی کو پرامن احتجاج کرنا چاہتے تھے انتشار کس نے پیدا کیا ،بے نظیر بھٹو کے بعد بانی پی ٹی سے ہی قوم کا لیڈر ہے جس کو اندر رکھا گیا ،جلد اسلام آباد میں بڑا جلسہ ہو گا پوری قوم تیاری رکھے ۔
بانی پی ٹی آئی نے کل بھاری دل سے جلسہ ملتوی کیا: علی محمد خان
Aug 23, 2024 | 15:26