فتنہ پارٹی تسلیم کرلے اس کے ستو مک چکے ہیں: عظمیٰ بخاری

Aug 23, 2024 | 15:27

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری   کا کہنا ہے فتنہ پارٹی تسلیم کرلے اس کے ستو مک چکے ہیں۔   تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کے بیانات پر ردعمل دیتے  ہوئے  عظمیٰ بخاری نے کہا ہے   گرگٹ رنگ بدلتا ہے لیکن اس کی فطرت نہیں بدلتی،پوری تحریک انصاف گنگا نہا کر بھی آجائے تو 9مئی کے سیاہ دھبے ان کے دامن سے نہیں مٹ سکتے ،دھرنے اور جلسے اڈیالہ جیل کے قیدی کا کاروبار ہیں،دھرنوں اور جلسوں کے بغیر فتنہ پارٹی کو نہ بیرونی فنڈنگ ملتی نہ ڈیجیٹل دہشتگردوں کو تنخواہیں دے پاتے ہیں ،ایک سال سے فتنہ پارٹی جلسے جلوس نہ کرنے سے شدید ترین مالی بحران کا شکار ہےانہوں نے کہا اب فوج کی حرمت اور تقدس پر نو مئی والے ہمیں لیکچر دیں گے اللہ کی شان ہے ،آپ لوگوں کے بھیانک چہرے اور بدبودار سیاست کی حقیقت عیاں ہو چکی ہے،علی امین گنڈاپور کے پانچ پانچ ہزار کے نوٹ بانٹنے کی ویڈیو کے پی حکومت کے منہ پر تماچہ ہے،میوزک کنسرٹ اور پیسے بانٹ کر لوگ اکٹھے کرنے والے کہتے قوم ہمارے ساتھ ہے،اڈیالہ جیل کے قیدی کے ساتھ قوم نہیں دیہاڑی دار اور ڈیجیٹل دہشت گرد ہیں،قوم پاکستان کے ساتھ ہے مسلم لیگ  ن کے ساتھ ہے۔  

مزیدخبریں