وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سمال اینڈ میڈیم اینٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) سے متعلق اجلاس چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں : وزیراعظم وزیراعظم کا سمیڈا بورڈ کے غیر فعال ہونے پر اظہار برہمی وزیراعظم کی سمیڈا کے بورڈ کی فوری طور پر تشکیل دینے کی ہدایت ایسے تمام ادارے جو ملکی معیشت کے لئے انتہائی اہم ہیں ان کے بورڈز کی تشکیل فوری طور پر کی جائے : وزیراعظم کی ہدایت وزیراعظم کی سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی فوری تعیناتی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت : وزیراعظم وزیراعظم کی سمیڈا کے حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت اسٹیئرنگ کمیٹی کی صدارت وزیراعظم خود کریں گے اسٹیئرنگ کمیٹی میں نجی شعبے سے متعلقہ لوگوں کو بھی شامل کیا جائے : وزیراعظم کی ہدایت وزیراعظم کی صنعتوں میں سب- کنٹریکٹنگ کو فروغ دینے کی ہدایت پاکستانی صنعتوں کو گلوبل سپلائی چین کا حصہ بنانے کے حوالے سے بھرپور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے : وزیراعظم وزیراعظم کو سمیڈا کے امور پر بریفنگ پہلی مرتبہ سمیڈا کے لئے ڈویلپمنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے : بریفنگ 6 سال کی لئے 30 بلین روپے کا سمیڈا ڈویلپمنٹ فنڈ مختص کیا گیا ہے جس میں سے سال 2024-25 کے لئے 5 بلین روپے مہیا کیے جا چکے ہیں : بریفنگ پاکستان میں اس وقت 5.2 ملین چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار موجود ہیں جن کا ملک کی جی ڈی پی میں حصہ 40 فیصد ہے ؛ ملک کی 31 فیصد برآمدات ایس ایم ایز پر منحصر ہیں : بریفنگ نان ایگریکلچر ملازمتوں کے علاؤہ ایس ایم ای سیکٹر 72 فیصد ملازمتیں مہیا کر رہا ہے : بریفنگ ایس ایم ای سیکٹر کے لئے اب تک 491 بلین روپے بینک کریڈٹ کی مد میں فراہم کئے جا چکے ہیں تاہم ایس ایم ای سیکٹر کے لئے بینک کریڈٹ کو 800 بلین روپے تک لے جانے کی ضرورت ہے : بریفنگ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔
وزیراعظم کا سمیڈا بورڈ کے غیر فعال ہونے پر اظہار برہمی
Aug 23, 2024 | 16:22