آئی جی پنجاب پولیس 24 گھنٹوں کے اندر کچے کے ڈاکووں کے خلاف گن شپ ھیلی کاپٹر اور جدید اسلحہ کے ساتھ آپریشن کریں:صدر مسلم لیگ ن

Aug 23, 2024 | 16:24

مدینہ منورہ  نمایندہ نوائے  وقت : جاوید اقبال بٹ صدر پاکستان مسلم لیگ ن مدینہ منورہ نے سانحہ کچہ ماچھہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی  پنجاب پولیس  ڈاکٹر عثمان انور کو چاہیئے کہ   24 گھنٹوں کے اندر  گن شپ ھیلی کاپٹر اور دستیاب اسلحہ سے  ضلع رحیم یار خان کے علاقے  کچے میں ڈاکووں کے خلاف ایک گرینڈ آپریشن کریں ۔ان خیالات کا اظہار جاوید اقبال بٹ صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ  نے اور کیمونٹی کے مختلف طبقہ فکر نے افسوس اور پنجاب  پولیس سےاظہار یکجہتی کرتے ہوئے  کہا۔جاوید اقبال بٹ نے مزید کہا کہ ضلع رحیم یار خان  کچے کہ ڈاکوں کہ حملے میں 12 سے زائد پنجاب پولیس کہ جوانوں کی بیک وقت شہادت پنجاب پولیس  کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔جن میں سے زیادہ تر پنجاب کانسٹبلری  کے کم تربیت یافتہ اہلکار تھے ۔ پنجاب پولیس پر اس طرح کا کچے کے مظم  ڈاکووں کا  سفاکانہ حملے نے  پنجاب پولیس  پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔آئی جی  پنجاب پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے لئے اب یہ ایک امتحان ہے جبکہ کچے کے ڈاکووں نے  درجن کے قریب پنجاب پولیس کے  بہادر جوانوں کو جدید ترین اسؒلحہ اور ہتھیاروں سے  شہید کر کے خود  محفوظ ٹھکانوں پر واپس چلے جاتے ہیں۔   کچے کہ علاقے کا آپریشن  سوائے گن شپ ھیلی کاپٹر سے ڈاکووں کو منطقی انجام تک پہچانے کا واحد اور فوری راستہ ہے ۔ پنجاب پولیس کو ضلع رحیم یار خان  کے کچے کے علاقے کو ایمرجنسی اور ریڈ زون قرار دیکر  اس سفاکانہ حملے کا فوری اور پوری قوت کے ساتھ  جواب دے اور پنجاب پولیس کی عزت وتکریم بحال کروئے۔

مزیدخبریں