عوام کے تحفظ کا فرض نبھاتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں:میاں نوازشریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف نے رحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف نے رحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کی خبر سُن کر دِلی رنج ہوا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے تحفظ کا فرض نبھاتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں. دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔میاں نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالٰی اُن کے درجات بلند کرے، زخمیوں کو صحتیاب فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین!

 واضح رہے کہ گزشتہ رات کچے کے علاقے ماچھکہ کیمپ میں ڈاکوؤں نے پولیس کے قافلے پر بڑا حملہ کیا تھا. اس حملے میں 12 اہلکار موقع پر شہید جبکہ 10 زخمی ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن