آئی فون پر یورپی صارفین کیلئے اب مرضی کا ویب براؤزر منتخب کرنا ممکن ہو گا

امریکا کی نامور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اب اپنے یورپین صارفین کے لیے آئی فون میں اپنی مرضی کا ویب براؤزر منتخب کرنے اور ڈیفالٹ ایپس کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے ایک الگ سیکشن متعارف کروانے جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 7 مارچ کو یورپی یونین کا ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ نافذ ہونے کے بعد کمپنی نے ریگولیٹرز کے دباؤ میں آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے یورپین صارفین کے لیے ’چوائس اسکرین‘ کا آپشن دے۔

’چوائس اسکرین‘ کے آپشن کے ذریعے صارفین اپنی مرضی کے براؤزرز، سرچ انجن اور ورچوئل اسسٹنٹ کو منتخب کر سکیں گے۔

کمپنی اس نئی اپ ڈیٹ کو رواں سال کے آخر تک مکمل کر لے گی جس کے بعد یورپین آئی فون صارفین براہِ راست ’چوائس اسکرین‘ سے ڈیفالٹ براؤزر کو منتخب کر سکیں گے۔

اس حوالے سے کمپنی نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ’چوائس اسکرین‘ پر ہر یورپین ملک کے لیے 12 براؤزرز کی فہرست صارف کو مختصر تفصیل کے ساتھ دکھائی جائے گی جن میں سے منتخب کردہ براؤزر خود بخود موبائل میں ڈاؤن لوڈ ہو جائے گا۔ 

بیان میں بتایا ہے کہ یہ ’چوائس اسکرین‘ رواں سال کے آخر میں ایک اپ ڈیٹ کے ذریعے آئی فون کے علاوہ آئی پیڈز پر بھی دستیاب ہو گی۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ کمپنی ڈیفالٹ ایپس کے لیے ایک مخصوص حصّہ متعارف کروانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ 

یہی نہیں بلکہ اب صارفین ایپل کمپنی کی کچھ ایپس جیسے کہ ایپ اسٹور، میسیجز، کیمرہ، فوٹوز اور سفاری کو بھی اپنے فون سے ڈیلیٹ کر سکیں گے

ای پیپر دی نیشن