لاہورمیں موسم سرما کے دوران آج پہلی بار شدید پڑی ہے،دھند نے شہر کو اپنی لپیٹ لیئے رکھا،جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک سست روی کے ساتھ چلتی رہی جبکہ ہائی وے پر گاڑیاں تسلسل کے ساتھ ٹکراتی رہیں۔ دھند کے باعث بابو صابو انٹر چینج کے قریب اورملتان روڈ لاہورپرتیز رفتاری کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثات میں دوافراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے جبکہ درجن سے زائد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کے باعث لاہور شہر میں حد نگاہ پانچ سومیٹر جبکہ موٹروے پر بابو صابو انٹر چینج سے شیخوپورہ تک صفر ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق صبح کے وقت دھند کا سلسلہ آئندہ کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے ۔ دوسری طرف موٹر وے پولیس کے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رات اور علی الصبح غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔