امریکی صدر براک اوباما نے ڈونٹ آسک، ڈونٹ ٹل نامی قانون کے خاتمے کے بِل پر دستخط کردیئے ، ہم جنس پرستوں کوامریکی افواج میں بھرتی ہونے کی اجازت مل گئی ۔

امریکی سینیٹ نے اٹھارہ دسمبرکو اکتیس کے مقابلے میں پینسٹھ ووٹوں سے سترہ سالہ پرانے \\\"ڈونٹ آسک ڈونٹ ٹل\\\" قانون کی خاتمے کی منظوری دی تھی۔اس کے بعد یہ بل وائٹ ہاؤس بھیج دیا گیا۔ جہاں امریکی صدرنے اس پردستخط کرکے اس بل کوقانون کا درجہ دے دیا۔ امریکی افواج میں ہم جنس پرستوں کی بھرتی پر گزشتہ کئی دہائیوں سے پابندی چلی آرہی تھی۔انیس سو ترانوے میں اس پالیسی میں نرمی کرتے ہوئے \\\"ڈونٹ آسک ڈونٹ ٹل\\\" کا قانون متعارف کرایا گیا۔ اس قانون کی روسے ہم جنس پرست خواتین و حضرات اپنی شناخت ظاہرکیے بغیرفوج میں ملازمت کرسکتے تھے۔ ماضی میں ہم جنس پرستی میں ملوث ہونے کے نتیجے میں امریکی افواج سے فارغ ہونے والے کئی افسروں اور اہلکاروں نے اس پابندی کے خاتمے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...