کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر عصمت اللہ بیٹنی جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا جبکہ مولوی فقیرحسین کے بھائی نے ساتھیوں سمیت ہتھیارڈال دیئے۔

عصمت اللہ بیٹنی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی اور وہ سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں مطلوب تھا ۔ سیکیورٹی حکام نے عصمت اللہ بیٹنی کی ہلاکت کو اہم کامیابی قراردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ عسکریت پسند کمانڈر سات اور آٹھ دسمبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا تھا تاہم اس کے مرنے کی تصدیق جمعرات کے روز کی گئی ہے۔ عصمت اللہ کو بیت اللہ محسود کے قریبی ساتھیوں میں شمارکیا جاتا تھا۔ دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند کمانڈر مولوی فقیرحسین کے بھائی نے ساتھیوں سمیت ہتھیارڈال دیئے ہیں۔ اس پیش رفت کی سرکاری سطح پرتصدیق نہیں ہوسکی۔

ای پیپر دی نیشن