وزیراعلٰی شہبازشریف نے رحیم یارخان اوربھلوال میں انڈسٹریل اسٹیٹس قائم کرنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ صنعتی شعبے کی ترقی سے ہی معیشت مستحکم ہوگی اورروزگارکے مواقع پیدا ہوں گے ۔

Dec 23, 2010 | 23:39

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ، نئی انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام اورانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ فنڈ کے بارے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے میاں شہبازشریف نے کہا کہ رحیم یارخان میں سات جنوری کو انڈسٹریل اسٹیٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ۔ اس کے علاوہ سرگودھا کے علاقے بھلوال میں بھی بہت جلد انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رحیم یارخان میں لائیوسٹاک، ڈیری فارمنگ، اورفوڈ پراسیسنگ جبکہ بھلوال میں پھلوں کی صنعتوں پر توجہ دی جائے گی۔ میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سندرانڈسٹریل اسٹیٹ لاہورمیں صنعت کاروں کوایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات دستیاب ہوں گی۔
مزیدخبریں