ملک میں جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں،یہ تاثرغلط ہےکہ فوج اقتدار پر قبضہ کر لے گی۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی

آئی ایس پی آر کےمطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے مہمند ایجنسی میں فوجی جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص شہداء کے مقدس خون کی قیمت نہیں لگا سکتا، ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج کی قربانیاں قابل ستائش ہیں۔ فوجی جوان اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کی دعاؤں اور مدد کے ساتھ ملکی دفاع کے لیےاپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج اپنی آئینی ذمہ داریوں اورفرائض سے پوری طرح آگاہ ہے ۔آرمی چیف نے فوج کے اقتدار پر قبضے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ افواہیں مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے پھیلائی جارہی ہیں۔ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، فوج جمہوری عمل کی حمایت جاری رکھے گی۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے ایشوز کو میرٹ پر دیکھنے کی ضرورت ہے اور اس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

ای پیپر دی نیشن