امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے چھبیس نومبر کےنیٹو حملے پر پاکستانی حکام کو دینےوالی بریفنگ منسوخ کردی گئی ۔

Dec 23, 2011 | 21:00

سفیر یاؤ جنگ
برطانوی خبررساں ادارے کےمطابق چھبیس نومبر کو نیٹو کےہیلی کاپٹرز کی جانب سے پاکستانی چوکیوں پرحملےکےحوالے سے امریکی سینٹرل کمانڈ
کا ایک وفد پاکستانی حکام کو بریفنگ دینے آنے والا تھا تاہم سینٹرل کمانڈ کےاس دورے کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ جنرل جیمز میتھس کا دورہ پاکستان امریکا کی جانب سے نیٹو حملے کی تحقیقاتی رپورٹ کےمنظرعام پر آنے کے بعد منسوخ کیا گیا جس میں حملے کی قصوروار پاکستانی اور امریکی دونوں فوجوں کو ٹھہرایا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی سینٹ کام نیٹوحملوں پرپاکستان کوبریفنگ کیلئے تیارہے
مزیدخبریں