کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا، پہلےسیشن کےاختتام پر انڈیکس مثبت لیکن دوسرے سیشن میں انڈیکس گرین نمبر کو برقرار نہ رکھ سکا۔ کےایس ای ہنڈریڈ انڈیکس بارہ پوائنٹس کمی کےبعد گیارہ ہزار دو سو چورانوے پوائنٹس پر بند ہوا اورمجموعی کاروباری حجم تین کروڑ شئیرز رہا۔ کاروبار کےاختتام تک بینک، سیمنٹ، فرٹیلائزر اور ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سمیت زیادہ تر شعبے ریڈ زون سےباہر نہیں آسکے۔ بروکرز کا کہنا ہےکہ سیاسی صورتحال میں غیریقینی نےسرمایہ کاروں کو سائڈ لائن رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے عالمی بینک سے پاکستان کے لیے پانچ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر قرض کی منظوری کی خبر بھی مارکیٹ میں تیزی نہ لاسکی۔ دوسری جانب لاہورسٹارک مارکیٹ میں آج ملاجلارجحان رہا ،مجموعی طورپرپچانوے کمپنیوں کاکاروبارہوا ،آٹھ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ اورچودہ کمپنیوں کے حصص میں کمی اورتہترکمپینوں کے حصص میں استحکام رہا