ابھیشک بچن کی مزار خواجہ معین الدینؒ پر حاضری

ممبئی (آئی این پی) بھارتی اداکار ابھیشک بچن نے باپ بننے کے بعد پہلی مرتبہ اجمیر شریف میں حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ پر حاضری دی اور دعا مانگی۔ ابھیشک جب درگاہ میں داخل ہوئے تو اس موقع پر انکے گرد ہجوم اکٹھا ہوگیا۔ انہوں نے اپنے سر پر ٹوکرا اٹھا رکھا تھا جس میں مزار پر ڈالنے کیلئے پھول اور چادر تھی ۔ ابھیشک نے مزار پر دعا مانگی اور ماتھا ٹیکا۔ ابھیشک نے بتایا کہ وہ جب بھی یہاں آتے ہیں انہیں بہت سکون ملتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن