ریلوے کا مہر آج، شاہ سوار پرسوں اور ساندل ایکسپریس یکم جنوری سے بحال کرنے کا اعلان

Dec 23, 2011

سفیر یاؤ جنگ
لاہور(سٹاف رپورٹر، نوائے وقت نیوز) ریلوے انتظامیہ نے راولپنڈی اور ملتان کے درمیان چلنے والی مہر ایکسپریس آج ، ساندل یکم جنوری جبکہ نارووال اور لاہور کے درمیان چلنے والی 217 اپ، 218 ڈاو¿ن شاہ سوار ایکسپریس کو 25 دسمبر سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ۔ دوسری جانب نجی ٹی وی کو انٹرو دیتے ہوئے جنرل منیجر سعید اختر نے کہا کہ بند مال گاڑیاں اور مسافر ٹرینیں مرحلہ وار بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے، ریلوے کے مالی حالات بہتر ہو رہے ہیں، انجنوں کی مرمت شروع ہوگئی ہے۔ کراچی اور لاہور کے درمیان ڈبل ٹریک جون 2012 میں مکمل ہو جائے گا۔
مزیدخبریں