مارشل لاءلگا تو بائیں بازو کی جماعتیں اسکے خلاف تحریک چلائینگی

لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان اور افغانستان کی گیارہ سیاسی جماعتوں نے ترقی پسند سیاسی جماعتوں کے سامراج، مذہبی جنونیت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے، اگرملک میں مارشل لاءلگا تو ملک بھر کی بائیں بازوں کی تمام جماعتیں اس کے خلاف بھر پور تحریک چلا ئیں گی۔ یہ اعلان دوروزکانفرنس کے احتتام پرمقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے افغانستان کی سابقہ ممبر پارلیمنٹ ملالایا جویا اور لیبر پارٹی پاکستان کے ترجمان فاروق طارق،عوامی پارٹی پاکستان کے سربراہ جمل عمراوردیگر نےخطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ دو روزہ کانفرنس میں پاکستان اور افغانستان کی گیارہ سیاسی جماعتوں ( افغان انقلابی پارٹی،افغان یکجہتی پارٹی، افغان لیبر آرگنائزیشن،ملالایا جویا ڈیفنس پارٹی، افغانستان انقلاب پارٹی، پاکستان ورکر پارٹی ، عوامی تحریک پارٹی، لیبر پارٹی، پاکستان ٹریڈیونین ڈیفنس، عوامی تحریک ” پلیجو “ اور جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی)نے حصہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ نیٹو اور امریکی افواج پاکستان اور افغانستان سے مکمل طور پر واپس جائیں اور افغانستان پر غاصبانہ قبضہ اور پاکستان سے امریکی اڈے فوری طور پر ختم کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...