افغانستان میں ہماری کرپشن کم ہے‘ غیر ملکیوں نے زیادہ کی : کرزئی

Dec 23, 2012

کابل (آن لائن) افغان صدر حامد کرزئی نے حکومت اور فوج پر کرپشن نہ روکنے کے الزامات لگانے والے بیرونی ممالک کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بے بنیاد الزامات ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کرنے بارے ہماری کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، دراصل غیرملکی کرپشن میں ملوث ہیں۔ انسداد کرپشن ڈے پر خطاب کرتے ہوئے کرزئی نے کہا کہ افغان حکومت نے کرپشن کی روک تھام کیلئے کی مو¿ثر اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو ممالک فوج اور حکومت پر کرپشن کی روک تھام میں مکمل ناکامی اور کوششیں نہ کرنے کا الزام عائد کر رہے ہیں، وہ دراصل حقائق سے نظریں چرا رہے ہیں، کرپشن میں کمی کیلئے امریکی و نیٹو فورسز کا 2014ءمیں انخلاءمعاون ثابت ہوگا، ہماری کرپشن تھوڑی ہے۔ ملین ڈالرز کی کرپشن غیرملکی کر رہے ہیں جو ہم پر تھوپ دی گئی۔ ٹھیکوں کی کرپشن میں غیرملکیوں کا ہاتھ ہے جو ہمارے حکومتی اہلکاروں اور ان کے رشتہ داروں کو دیئے گئے۔

مزیدخبریں