لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصر محمود نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ایک دوسرے کی شان میں قصیدہ خوانی سے ان کی بدعنوانی نہیں چھپ سکتی۔ صدر اور وزیراعظم کی ایک دوسرے کے حق میں وکالت سے ان کے بارے میں عوامی رائے نہیں بدلے گی۔ صدر زرداری کا عام انتخابات سے قبل سرائیکی صوبہ بنانے اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان بدنیتی کا آئینہ دار ہے۔