لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستانی طبی ماہرین کا کہنا ہے سرد تر تاثیر کا حامل سیب ہر دلعزیز اور لذیز پھل ہے۔ اسکی خوبیوں کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ چند سال قبل امریکہ میں ماہرین غذائیت کے اجلاس میں متفقہ طور پر سیب کو تمام پھلوں کا سردار قرار دیا گیا تھا۔ سیب کو چھلکا اُتار کر کھانا ایک فاش غلطی ہے۔ تازہ ترین تحقیقات اس بات کو پایہ ثبوت تک پہنچا دیا ہے کہ اس پھل کے چھلکے کی موٹائی میں وٹامنز کی بڑی مقدار چھپی ہوئی ہے جو کہ چھلکا اُتارنے سے عموماً ضائع ہو جاتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ سیب کو چھلکے سمیت کھایا جائے۔
سیب کو چھلکا اتار کر کھانا فاش غلطی‘ اس میں وٹامنز کی بڑی مقدار پوشیدہ ہوتی ہے: طبی ماہرین
Dec 23, 2012