بھارت کیخلاف اچھا کھیل کر کامیابی حاصل کرینگے: محمد حفیظ

Dec 23, 2012

لاہور (کامرس رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کھلاڑی دورہ بھارت میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی دورہ بھارت میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انضمام الحق نے بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ کیمپ میں کھلاڑیوں کی تکنیک درست نہیں کی بلکہ ان کو ذہنی طور پر مضبوط اور اپنا تجربہ شیئر کیا ہے ان کے کیمپ میں آنے سے کھلاڑیوںکو کافی فائدہ ہوا ہے ۔ شاہد آفریدی نے پریکٹس میچز بھی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کا فارم میں دوبارہ آنا ٹیم کےلئے خوش آئند ہے۔ شاہد آفریدی اوپننگ کی بجائے نیچے بیٹنگ کرنا پسند کرتے ہیں ۔ہمارے پاس کئی اوپنرز ہیں جو کہ اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ بھارت میں کنڈیشز دیکھ کر ٹیم کے کمبی نیشن کا فیصلہ کیا جائے گا جو اچھا پرفارم کرے گا اسے ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملے گا ۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں بیلنس ہیں ،کسی کو ان میں سے فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ 

مزیدخبریں