لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر کے مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جامع مسجد محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی ممالک الگ الگ بلاکوں میں بٹے اور طاغوتی طاقتوں کے دست نگر اور محتاج بنے ہوئے ہیں اسلامی ممالک کو اپنا ایک الگ پلیٹ فارم تشکیل دیکر سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کرنی ہو گی ۔انہوں نے اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے دشمن پر رعب اور دبدبے کیلئے طاقت کا حصول وقت کی ضرورت ہے۔