لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے ڈائریکٹر سلمان شاہد نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 2446 ہے جس میں سے 1160 کو مستقل ادویات مل رہی ہیں اس وقت پنجاب میں 9 ایڈز کنٹرول سینٹر کام کر رہے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز ایڈز کے عالمی دن کے حوالے سے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے زیر اہتمام آگہی سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کہیں ۔ ڈین ائی پی ایچ پروفیسر ڈاکٹر معاذ نے بتایا کہ دنیا میں اس وقت ایڈز کے مریضوں کی تعداد 3 کڑور 50 لاکھ ہے اور اس مرض سے بچاو صرف چند احتیاطوں میںہے ، غیر محفوظ جنسی تعلقات سے پرہیز کریں ۔ غیر ٹیسٹ شدہ خون کے انتقال کو روکیں، استعمال شدہ سرنج کو ضائع کر دیں، استعمال شدہ اور خون آلود آلات کے استعمال سے پرہیز کریں۔