انسان کی جگہ آلو، موبائل سگنل جانچنے کا نیا تجربہ


لندن (بی بی سی اردو) امریکی جہاز بنانے والی کمپنی بوئنگ نے دوران پرواز طیارے میں وائی فائی نظام کی سہولت فراہم کرنے کی خاطر مسافروں کے متبادل کے طور پر بالکل ہی مختلف چیز یعنی آلو کا استعمال کیا۔ انٹرنیٹ کے سگنل کی موجودگی کی جانچ کیلئے طیارے کی سیٹوں پر انسان کی بجائے آلو کی بڑی بڑی بوریاں رکھی گئیں تاکہ سگنل کی قوت کا اندازہ لگایا جا سکے۔ کمپنی کی تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ آلو الیکٹرانک سگنل سے اسی طرح ہم آہنگ ہوتا ہے جیسے کہ انسان۔ اس تکنیک کا اس لئے بھی استعمال کیا گیا ہے کیونکہ انسانوں کے برعکس یہ آلو کی بوریاں کبھی بور نہیں ہوتیں۔ بوئنگ کے انجینئروں نے دوران پرواز طرح طرح کی جانچ کی تاکہ اس بات کی یقین دہانی کی جا سکے کہ مسافروں کو دوران پرواز بہترین وائی فائی سگنل مل سکے۔

ای پیپر دی نیشن