دہشت گردی کے خلاف ہیلتھ ورکرز کا پارلیمنٹ، سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج، دھرنا

Dec 23, 2012


اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے رضاکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے خلاف ہیلتھ ورکروں نے ہفتے کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس اور سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ بعدازاں ہیلتھ ورکرز نے وزیراعظم ہاﺅس میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مظاہرین کی یہ کوشش ناکام بنا دی۔ ہفتے کے روز پولیو مہم میں حصہ لینے والے رضاکاروں اور ورکرز پر دہشت گردوں کے حملے اور دھمکیاں کے خلاف سینکڑوں ہیلتھ ورکروں نے شاہراہ دستور پر جمع ہو کر احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مہم میں حصہ لینے والوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرے اور پولیو مہم میں حصہ لینے والی خواتین ورکرز کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پولیو رضاکار خواتین کے قاتلوں کو گرفتار کرکے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پولیو ورکرز کو ملازمتوں پر مستقل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

مزیدخبریں