بھارت کا فضا سے فضا میں مار کرنے والے آسترا میزائل کا تجربہ

Dec 23, 2012


نئی دہلی( آن لائن ) بھارت نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے آسترا میزائل کا دوسرا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کی چاندی پور میں قائم میزائل ٹیسٹ رینج سے فضا سے فضا میں مار کرنے والے آسترا میزائل کا تجربہ کیا گیا اور مقامی وقت کے مطابق تین بج کر 34 منٹ پر ایک بغیر پائلٹ ہوائی جہاز کے ذریعے فضا میں بلند کئے گئے ہدف کو اس میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ ٹھوس ایندھن سے چلنے والی یہ سنگل سٹیج یہ میزائل اپنے ہم عصر بی وی آر میزائلوں سے مو¿ثر ہے اور آواز کی رفتار سے زیادہ تیزی والے اس میزائل کا مجموعی وزن 160 کلوگرام ہے اور یہ 15 کلوگرام وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزیدخبریں